آسٹریا کی سلیمیے مسجد میں روزانہ 1500 پناہ گزینوں کو افطاری

آسٹریا کی ترک برادری کی طرف سے تعمیر کروائی گئی سلیمیے مسجد میں روزانہ 1500 پناہ گزینوں کو افطاری دی جا رہی ہے

325678
آسٹریا کی سلیمیے مسجد میں روزانہ 1500 پناہ گزینوں کو افطاری


ترکوں کی مہمانوازی کے دنیا بھر میں چرچے ہیں ۔
ترکی نے شام اوردیگر علاقوں کے ہزاروں مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے ۔ دریں اثناء بیرونی ممالک میں بسنے والے ترک بھی انسانوں کی امداد کے لیے کوشاں ہیں ۔ آسٹریا کی ترک برادری کی طرف سے تعمیر کروائی گئی سلیمیے مسجد میں روزانہ 1500 پناہ گزینوں کو افطاری دی جا رہی ہے ۔سلیمیے مسجد اوقاف کے سربراہ ایردال کائے ماز نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد ماہ رمضان کے اصل مقصد کو پورا کرتے ہوئے محتاج اور ضرورتمند انسانوں کی امداد کرنا ہے ۔افطاری کا تمام خرچہ ترک انجمنیں برداشت کر رہی ہیں اور افطاری میں مختلف ممالک سے آنے والوں کو ترکی کے روائتی کھانوں سے متعارف کروایا جاتا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں