آج قومی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے

اجلاس میں شام کی صورتِ حال پر غور کیا جائے گا۔ قومی سلامتی کونسل کا اجلاس صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں میں منعقد ہو رہا ہے جس میں ملک کی تازہ ترین صورت حال پر غور کیا جائے گا ۔ اجلاس میں ترکی اور شام کی سرحدوں پر رونما ہونے والے واقعات کا جائزہ لیا جائے گا

324216
آج قومی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے

آج قومی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔
اجلاس میں شام کی صورتِ حال پر غور کیا جائے گا۔
قومی سلامتی کونسل کا اجلاس صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں میں منعقد ہو رہا ہے جس میں ملک کی تازہ ترین صورت حال پر غور کیا جائے گا ۔
اجلاس میں ترکی اور شام کی سرحدوں پر رونما ہونے والے واقعات کا جائزہ لیا جائے گا۔
سرحد پار ہر ممکنہ صورتِ حال سے بچنے اور جغرافیائی حیثیت تبدیل کیے جانے کے بارے میں کی جانے والی کوششوں اور ممکنہ ہجرت کے بارے میں غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیراعظم احمد داؤد اولو ، مسلح افواج کے سربراہ نجدت اؤزیل ، نائب وزرائے اعظم ، متعلقہ وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گے۔
اجلاس میں ترکی کی خفیہ سروس کے سربراہ حقان فدان علاقے کی تازہ ترین صورتِ حال کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔
اجلاس کے ایجنڈے میں گیولن تحریک کے موضوع کے بھی شامل ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں