تیونس اور کویت پر حملوں کی شدید مذمت، یک جہتی و تعاون کا اظہار

صدر رجب طیب ایردوان نے کویت میں واقع امام بارگاہ پر نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خود کش حملے اور تیونس میں ایک سیاحتی ہوٹل پر کیے جانے والے مسلح حملے کی شدید مذمت کی ہے

321569
تیونس اور کویت پر حملوں کی شدید مذمت، یک جہتی و تعاون کا اظہار

صدر رجب طیب ایردوان نے کویت میں واقع امام بارگاہ پر نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خود کش حملے اور تیونس میں ایک سیاحتی ہوٹل پر کیے جانے والے مسلح حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایوان صدر کے مطابق ، کویت اور تیونس کے پر امن ماحول کو سبو تاژ کرنے کی یہ مذموم کوشش ہے جس کے نتیجے میں انسداد دہشت گردی کےلیے علاقائی و عالمی تعاون کی اہمیت مزید تقویت حاصل کر گئی ہے ۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ رمضان المبارک کے اس با برکت مہینے میں اس طرح کے حملوں سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گردوں کی نظر میں اخلاقی و مذہبی اقدار کی کوئی وقعت نہیں ہے ۔
اس اثنا میں صدر رجب طیب ایرودان نے تیونسی ہم منصب ال باجی قائد ال سبسی اور امیر کویت شیخ صباح ال احمد ال جابر الصباح سے ٹیلیفون پر تعزیت اور گہرے افسوس کا اظہار کیا ۔
ترک محکمہ خارجہ نے بھی اس حوالے سے اپنے بیان میں دہشت گرد کاروائیوں کی مذمت کرتےہوئے حکومت تیونس کو ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں