دفتر خارجہ کی فرانس میں حملے پر مذمت

وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ" ہم دوست فرانسیسی عوام اور دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔"

321735
دفتر خارجہ کی فرانس میں حملے پر مذمت

دفتر خارجہ نے فرانس میں حملے کی مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ نے فرانس کے شہر لیون کے جوار میں واقع سینٹ کوونٹین فال لاویئر قصبے میں گیس پ]یدا کرنے والے کارخانے پر کیے گئے حملے کہ جس میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے کی مذمت کی ہے۔
وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ" ہم دوست فرانسیسی عوام اور دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔"
اعلامیہ میں اس امر پر زور دیا گیا ہے کہ" ترکی ابتک کی طرح مستقبل میں بھی دوست اور اتحادی ملک فرانس کے کے ساتھ انسداد دہشت گردی پر مبنی تعاون اور قریبی مشاور ت کے عمل کو آئندہ بھی جاری رکھے گا۔"

ٹیگز:

متعللقہ خبریں