قوم نے ملک کو مل جل کر چلانے کا فیصلہ کیا ہے، نومان کرتلمش

سیاست کے صرف سیاستدان کے اپنے نظریات اورمقرر کردہ حدود سے عبارت ہونے کی سوچ درست نہیں ہے ۔

318849
  قوم نے ملک کو مل جل کر چلانے کا فیصلہ کیا ہے، نومان کرتلمش

 نائب وزیراعظم نومان کرتلمش نے ترکی ریڈیو ٹیلیویژن کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران یہ واضح کیا کہ انتخابات میں قوم نے ملک کو مل جل کر چلانے کا فیصلہ کیا ہے لہذا تمام سیاسی پارٹیوں کو اس فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔
انھوں نے کہا کہ سیاست کے صرف سیاستدان کے اپنے نظریات اورمقرر کردہ حدود سے عبارت ہونے کی سوچ درست نہیں ہے ۔
انھوں نے اسطرف توجہ دلائی کہ جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی کی شمولیت کے بغیر حکومتی فارمولا سیاست کی حقیقت کے لیے غیر موزوں ہے ۔ انتخابات کے بعد سیاسی پارٹیوں کیطرف سے جاری اعلانات کا جائزہ لینے سے صورتحال واضح ہو جاتی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں