مستقبل کو روشن کرنے والے کولیشن کی ضرورت ہے

ترکی کو ماضی پر بحث کرنے والی نہیں مستقبل کو روشن کرنے والی کولیشن حکومت کی ضرورت ہے: صدر رجب طیب ایردوان

318843
مستقبل کو روشن کرنے والے کولیشن کی ضرورت ہے

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ترکی کو ماضی پر بحث کرنے والی نہیں مستقبل کو روشن کرنے والی کولیشن حکومت کی ضرورت ہے"۔
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے افطار پروگرام میں محلّہ کونسلروں کے ساتھ ملاقات کی۔
اس موقع پر خطاب میں انہوں نے اس پہلو پر زور دیتے ہوئے سیاسی لیڈروں سے اپنی ذمہ داری قبول کرنے کی دعوت دی کہ قوم نے جو انتخابی جدول پیش کیا ہے اس کے مطابق کوئی بھی پارٹی تنہا اقتدار قائم نہیں کر سکتی ۔
صدر ایردوان نے کہا کہ اس وقت ہمیں ماضی پر بحث و مباحثہ کرنے والی نہیں مستقبل کو روشن کرنے والی کولیشن حکومت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ترجیح ملک اور ملت کی بقا پر مقدم نہیں ہے اور نہ ہی ہونی چاہیے۔
انتخابی نتائج کا جائزہ لیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ انتخابات کے بعد قوم کا فریضہ پورا ہو گیا ہے اور اس کے بعد سب پارٹیوں پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔
انہوں نے ذرائع ابلاغ کے صدارتی پیلس پر بڑے پیمانے پر اخراجات کئے جانے سے متعلق دعووں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب دروغ اور افتراع ہے اور ہم اس موضوع کو عدالت میں لے کر جائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں