ہماری رفتار نہ کم ہوئی ہے اور نہ ہی ہو گی

گذشتہ 13 سالوں میں ایک صاحب قدرت اور شفیق ملک کا مقام حاصل کیا ہے اور اسے اس مقام پر برقرار رکھنے کے لئے اب کے بعد بھی ہم ہر شرط میں کام کرنا جاری رکھیں گے۔ احمد داود اولو

312178
ہماری رفتار نہ کم ہوئی ہے اور نہ ہی ہو گی

داود اولو نے کہا ہے کہ "ہماری رفتار نہ کم ہوئی ہے اور نہ ہی ہو گی۔۔۔"
ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو نے استنبول میں یونین وقف کی افطار پارٹی میں شرکت کی اور اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے 7 جون کے انتخابات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ہم انتخابی نتائج کا احترام کرتے ہیں اور ہم سے جو ہو سکا ہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی نے گذشتہ 13 سالوں میں ایک صاحب قدرت اور شفیق ملک کا مقام حاصل کیا ہے اور اسے اس مقام پر برقرار رکھنے کے لئے اب کے بعد بھی ہم ہر شرط میں کام کرنا جاری رکھیں گے۔
داود اولو نےکہا کہ ہماری رفتار میں نہ تو کمی آئی ہے اور نہ ہی آئے گی۔ بعض حلقے اس خیال سے دل ہی دل میں خوش ہو سکتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں ترکی کمزور پڑ سکتا ہے اور اس کی مظلوم تک رسائی میں ضعف آ سکتا ہے ۔ لیکن ہم ان حلقوں کی پھیلائی ہوئی مایوسی کے مقابل زیادہ عزم کے ساتھ زیادہ ارادے کے ساتھ اور پُر امید نگاہوں سے مستقبل کی طرف دیکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ کوئی جو چاہتا ہے کرتا رہے کاروان سفر پر روانہ ہو چکا ہے اور ہم اس راستے پر آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔
وزیر اعظم داود اولو نے ترکی کے سب سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دینے والا ملک ہونے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم مہاجرین کے موقع پر ہم افسردگی کے ساتھ ساتھ ایک فخر بھی محسوس کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں پوری ملت کی طرف سے ایک دفعہ پھر کہتا ہوں کہ یہ اناطولیہ کی زمین مہاجرین کے لئے بھی اپنی گود وا کرے گی ، انہیں بھی سینے سے لگائے گی اور ان کے لئے بھی شفقت کا ہاتھ بڑھائے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں