سابق صدر سلیمان دیمرل کی وفات پر سربراہان کا اظہار تعزیت

صدر رجب طیب ایردوان نے سابق صدر سلیمان دیمرل کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم کو سرکاری اور سیاسی شخصیت کے طور پر ترک سیاست کی تاریخ میں ایک اہم مقام حاصل تھا

307420
سابق صدر سلیمان دیمرل کی وفات پر سربراہان کا اظہار تعزیت

ترکی کے نویں صدر سلیمان دیمرل کی وفات کے بعد سیاسی شخصیات سمیت مختلف حلقوں سے تعزیتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
صدر رجب طیب ایردوان نے سابق صدر سلیمان دیمرل کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم کو سرکاری اور سیاسی شخصیت کے طور پر ترک سیاست کی تاریخ میں ایک اہم مقام حاصل تھا۔
اسپیکر اسمبلی جیمل چیچک نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ" ہر کس کے لیے اس دنیا سے سبق سیکھنے کے لیے کئی مثالیں موجود ہوتی ہیں، سلیمان دیمرل کی وفات ایک اہم سطح کا نقصان ہے۔"
وزیر اعظم احمد داود اولو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ"اپنے مخصوص طرز اور طویل سیاسی زندگی میں ہمارے ملک و وطن کے لیے خدمات کی بدولت مرحوم کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔"
میں سلیمان دیمرل کے عزیز و اقارب ، ان سے محبت کرنے والوں اور ترک عوام سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پیغام میں نویں صدر سلیمان دیمرل کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں