این براسر کا  شامی پناہ گزینوں کےکیمپ کا دورہ

یورپی کونسل کی پارلیمانی مجلس کی سربراہ این براسر نے اپنے ہمراہی وفد کیساتھ کلیس میں شامی پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ کیا ۔

305855
این براسر کا  شامی پناہ گزینوں کےکیمپ کا دورہ

یورپی کونسل کی پارلیمانی مجلس کی سربراہ این براسر نے اپنے ہمراہی وفد کیساتھ کلیس میں شامی پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ کیا ۔
انھوں نے البیلی گیسٹ ہاؤس کے دورے کے دوران بیان دیتے ہوئے عالمی یکجہتی کیطرف توجہ مبذول کروائی اور کہا کہ ہمیں ترکی کی امدادکرنے کی ضرورت ہے ۔انھوں نے کیمپ کے دورے کے دوران شامی بچوں کا شو دیکھا اور خواتین کیساتھ بات چیت کی ۔ انھوں نے کہا کہ ترکوں کیطرف سے شامی پناہ گزینوں کی مہمانوازی نے ہمیں بے حد متاثر کیا ہے اور ہم ترکی کی خدمات کی داد دیتے ہیں ۔ ہمیں بھی آپ کی امداد کرنے کی ضرورت ہے ۔
این براسر نے اپنے ہمراہی وفد کیساتھ غازییان تیپ کی تحصیل نضیپ میں شامی پناہ گزینوں کی خیمہ بستی کا بھی دورہ کیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں