معزول صدر مرسی کو عمر قید پر داود اولو کا رد عمل

کبھی بھی شدت کا استعمال نہ کرنے والی ایک معتبر سیاسی جماعت کے عہدیداروں کو سزائے موت دیے جانے پر مغربی ملکوں کس طرح کا موقف اختیار کرتے ہیں، ہم سب ملکر اس چیز کا مشاہدہ کریں گے

306343
معزول صدر مرسی کو عمر قید پر داود اولو کا رد عمل

وزیر اعظم داود اولو نے مرسی کو دی گئی سزا کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب مغربی ملکوں کے لیے امتحان کا وقت آ گیا ہے۔
مغربی ملکوں کے اس وقت ایک امتحان سے گزرنے پر زور دینے والے داود اولو نے کہا کہ " کبھی بھی شدت کا استعمال نہ کرنے والی ایک معتبر سیاسی جماعت کے عہدیداروں کو سزائے موت دیے جانے پر مغربی ملکوں کس طرح کا موقف اختیار کرتے ہیں، ہم سب ملکر اس چیز کا مشاہدہ کریں گے۔"
ان کا کہنا تھا کہ جب کبھی بھی قوم کو ظلم و ستم اور ڈکٹیٹر انتظامیہ کے باعث حقوق انسانی کی تلفی کا سامنا ہوتا ہے ہم اس کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہتے ہیں، ہمارا یہ لائحہ عمل آئندہ بھی جاری رہے گا۔ہم اپنے بھائیوں کے حقوق کے تحفظ کی خاطر ہر ممکنہ کوششیں صرف کریں گے۔
جناب داود اولو نے مزید کہا کہ " غیر ملکی میڈیا ہمارے صدر پر اختیارات کو اپنے ہاتھ میں رکھنے پر نکتہ چینی کرتا چلا آیا ہے ، اب ہم دیکھتے ہیں ان کا مصر کے بارے موقف کیسا ہو گا۔ آیا کہ یہ جمہوری موقف کا مظاہرہ کریں گے یا پھر اپنے مفادات کو بالائے طاق رکھیں گے؟

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں