جنوبی قبرص کے لیڈر کے خلاف ترکی کا رد عمل

ترکی ایک طویل عرصے سے استحکام کے سفر پر گامزن ہے ، اس نے اپنی تمام تر بین الاقوامی ذمہ داریوں کو بڑے احسن طریقے سے پورا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا

302742
جنوبی قبرص کے لیڈر کے خلاف ترکی کا رد عمل

ترک دفتر خارجہ نے قبرصی یونانی انتظامیہ کے لیڈر اناس تاسیادس کی طرف سے سلسلہ مذاکرات کو ترکی میں حکومت کے قیام کے امور سے وابستہ کیے جانے پر رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ" جنوبی قبرص کی یونانی انتظامیہ کے لیڈر نکوس اناس تاسیادس کی طرف سے جزیرے میں وسیع پیمانے کے سلسلہ حل کو نئی حکومت کے قیام کی کاروائیوں سے وابستہ کیا جانا ایک حیرت انگیز امر ہے۔"
وزارت نے اس اعلان کا " مقصد کی حامل ایک چال" کے طور پر جائزہ لیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ "ترکی ایک طویل عرصے سے استحکام کے سفر پر گامزن ہے ، اس نے اپنی تمام تر بین الاقوامی ذمہ داریوں کو بڑے احسن طریقے سے پورا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔
یہ قبرص میں منصفانہ اور قابل عمل کسی حل تک قلیل ترین مدت میں پہنچنے کے حوالے سے اپنی حمایت و تعاون کو جاری رکھے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں