مسختی ترک امریکن ثقافتی مرکز اور مسجد پر حملہ

امریکہ کی ریاست مسیکٹس میں " مسختی ترک امریکن ثقافتی مرکز اور مسجد " پر نامعلوم افراد کا پتھراو

301463
مسختی ترک امریکن ثقافتی مرکز اور مسجد پر حملہ

ترکی کے محکمہ مذہبی امور اور مسختی ترک امریکن سوسائٹیز کونسل کی طرف سے امریکہ کی ریاست مسیکٹس میں تعمیر کروائی گئی " مسختی ترک امریکن ثقافتی مرکز اور مسجد " پر نامعلوم افراد نے پتھراو کیا۔
حملہ آوروں نے چہروں پر ماسک پہن رکھے تھے اور حملے کے وقت مسجد میں امام کی بیوی اور دو بچے موجود تھے۔
حملے میں انہیں کوئی زخم نہیں آیا۔
حملے کا اسلام دشمن افراد کے ساتھ تعلق ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
مسختی ترک امریکن ثقافتی مرکز کے سربراہ مہدی عثمان لی نے کہا ہے کہ حملے سے تقریباً ایک گھنٹے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور رپورٹ درج کی۔
عثمان لی نے کہا کہ حملے کے بارے میں بوسٹن میں ترکی کے قونصل خانے کو معلومات فراہم کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ مسختی ترک امریکن ثقافتی مرکز اور مسجد نے ماہِ مارچ میں خدمات کا آغاز کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں