ایردوان ۔ پوٹن باکو میں ملاقات کریں گے

مذاکرات میں پوٹن نے ترکی میں انتخابی نتائج کے ملک کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بننے کی تمنا کا اظہار کیا

296856
ایردوان ۔ پوٹن باکو میں ملاقات کریں گے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے روس کے صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ ٹیلی فونک مذاکرات کئے ۔
مذاکرات میں پوٹن نے ترکی میں انتخابی نتائج کے ملک کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بننے کی تمنا کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ مذاکرات میں صدر ولادی میر پوٹن اور صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی اور روس کے درمیان جاری منصوبوں سے متعلق بات چیت کے لئے بالمشافہ ملاقات کرنے پر بھی اتفاق رائے کا اظہار کیا۔
دونوں رہنما سال 2015 یورپی کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے بعد آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں