انطالیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئیں

ترکی کے ضلع انطالیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئی ہیں

296495
انطالیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئیں

ترکی کے ضلع انطالیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئی ہیں۔
کوسٹل سکیورٹی کی ٹیموں نے ضلع فینیکے کی تحصیل بیش ادالار کے سمندر میں لبنان کی پرچم بردار کشتی کے ڈوبنے کے قریب ہونے کی اطلاع ملنے پر کاروائی کی۔
ٹیموں کے جائے حادثہ پر پہنچنے کے وقت کشتی نصف حد تک ڈوب چکی تھی۔
کشتی میں موجود 3 افراد کو کوسٹل سکیورٹی کی کشتی کی مدد سے فینیکے بندرگاہ پر لے جایا گیا۔
علاقے میں بچاو کے کام میں مصروف ٹیموں نے مشتبہ حرکات والی امریکی پرچم بردار موٹر بُوٹ پر بھی کثیر تعداد میں غیر قانونی نقل مکانوں کا پتا چلایا ۔
کشتی کا پیچھا کرنے پر 163 نقل مکانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ان نقل مکانوں کو بھی فینیکے بندرگاہ پر پہنچا دیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں