ہم نے ایک شاندار کامیابی حاصل کی ہے: صلاح الدین دیمیر تاش

کوئی جو کہتا ہے کہتا رہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہماری پارٹی 7 جون کے انتخابات سے کامیابی اور وقار کے ساتھ نکلی ہے۔ دیولت باہچے لی

295884
ہم نے ایک شاندار کامیابی حاصل کی ہے: صلاح الدین دیمیر تاش

ہم نے ایک شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔۔۔
انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد اوّلین بیان پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے آیا۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے کو چئیر مینوں صلاح الدین دیمیر تاش اور فیگین یوکسیک داع نے استنبول میں مشترکہ بیان جاری کیا۔
دیمیر تاش نے کہا کہ "پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا ضروری حد کو عبور کرنا ایک شاندار فتح اور ایک بڑی کامیابی ہے"۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ہم نے جو بھی کہا ہم اس پر قائم ہیں۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اب ترکی کی ایک حقیقی پارٹی ہے اور اس خوشی کو ہم مل کر منا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جنہوں نے اپنے ووٹ ہمیں امانت کئے ہیں ہم انہیں شرمندہ نہیں کریں گے اور اپنے وعدے کے مطابق جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ساتھ اندر سے یا باہر سے اتحاد قائم نہیں کریں گے۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی کوچئیرمین فیگین یوکسیک داع نے بھی کہا کہ پارٹی نے 40 خواتین اسمبلی ممبران کے ساتھ ترک انتخابی تاریخ میں ایک بڑی منزل طے کی ہے۔
ریپبلکنز پیپلز پارٹی کے چئیر مین کمال کلچ دار اولو نے بھی پارٹی کے مرکزی دفتر میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم پہلے کی طرح حوصلے اور دلجمعی سے کام کرنا جاری رکھیں گے۔ انتخابات سے ایک دور اختتام پذیر ہوا اورفتح جمہوریت کی اور ترکی کی ہوئی ہے۔
نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے چئیر مین دیولت باہچے لی نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی جو کہتا ہے کہتا رہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہماری پارٹی 7 جون کے انتخابات سے کامیابی اور وقار کے ساتھ نکلی ہے۔
باہچے لی نے کہا کہ سال 2011 کے انتخابات کے مقابلے میں پارٹی کے ووٹوں کی شرح میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
کولیشن کے اندازوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے باہچے لی نے کہا کہ نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی عزت و آبرو کے ساتھ اُصولی اور ایماندارانہ پالیسیوں کے ساتھ ایک بہت اچھی اور اسمبلی میں چیک اینڈ کنٹرول کو بنیاد بنانے والی حزب اختلاف پارٹی کی ذمہ داری بھی اٹھا نے کے لئے تیار ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں