شام کی طرف سے پناہ کے لئے ترکی آ گئے

پریشان حال ایک ہزار افراد پر مشتمل گروپ کو آقچا قلعے کی سرحدی چوکی سے ترکی میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے

294520
شام کی طرف سے پناہ کے لئے ترکی آ گئے

شام کی طرف سے پناہ کے لئے ترکی آ گئے۔۔۔
شام کے علاقے تل بیاد کی جھڑپوں میں دہشت گرد تنظیم داعش کے شہریوں کو نشانہ بنانے اور کولیشن فورسز کی بمباری نے ملک ترک کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔
ترکی کی سرحد سے قریبی علاقوں میں جھڑپوں میں اضافہ ہونے سے مہاجرین کی ترکی میں آمد میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
ان حالات سے سب سے زیادہ عورتیں ، بچے اور بوڑھے متاثر ہو رہے ہیں۔
پریشان حال ایک ہزار افراد پر مشتمل گروپ کو آقچا قلعے کی سرحدی چوکی سے ترکی میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔
شام کی سرحد پر مامور ترک فوجی مہاجرین کی بغیر کسی پریشانی اور مسئلے کے ترکی میں داخلے کے لئے کمر بستہ ہو گئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں