جزیرے کے لیڈروں کی بات چیت خوش آئند ہے: بان کی مون

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے امریکہ میں موجود شمالی قبرصی صدر مصطفی اکین جی سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے قبرصی لیڈروں کی خوشگوار ماحول میں بات چیت کو خوش آئند قرار دیا

293266
جزیرے کے لیڈروں کی بات چیت خوش آئند ہے: بان کی مون

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے امریکہ میں موجود شمالی قبرصی صدر مصطفی اکین جی سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں بان کی مون نے قبرصی لیڈروں کی خوشگوار ماحول میں بات چیت کو خوش آئند قرار دیا ۔
بان کی مون نے بعد ازاں اپنے بیان میں کہا کہ جزیرے کے لیڈروں کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات خوش آئند ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ان سے جزیرے میں بسی دونوں عوام کو فائدہ پہنچے گا۔
بیان میں طرفین کے درمیان جنسی مساوات پر مبنی ایک کمیٹی کےقیام پر مطابقت کو بھی اہم قرار دیا گیا ۔
بان کی مون نے یقین دلایا کہ جزیرے کے پائیدار حل کی رسائی تک اقوام متحدہ اپنا تعاون جاری رکھے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں