فتح استنبول کے موقع پر شاندار تقریبات

فتح استنبول نشاۃ ثانیہ کے لئے اور دوبارہ سے بلندی و سرفرازی کے لئے متحد ہونے کا نام ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان

298403
فتح استنبول کے موقع پر شاندار تقریبات

فتح استنبول کی 562 ویں سالانہ یاد کے موقع پر شاندار تقریبات کو ایک میلے کی شکل میں منایا گیا۔
ینی کاپی کی تقریبات میں صدر رجب طیب ایردوان وزیر اعظم احمد داود اولو اور قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک نے بھی شرکت کی۔
تقریبات کا آغاز ترک مسلح افواج کی مہتر بینڈ یونٹ اور تاریخی عثمانی مہتر بینڈ یونٹ سے 562 افراد پر مشتمل مہتر ٹیم کے کانسرٹ سے ہوا۔
جیٹ طیاروں نے استنبول کی فضاوں میں کرتبوں کا مظاہرہ کیا اور تقریب تلاوت قرآن کریم کے ساتھ آگے بڑھی۔
اس موقع پر صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فتح استنبول نشاۃ ثانیہ کے لئے اور دوبارہ سے بلندی و سرفرازی کے لئے متحد ہونے کا نام ہے"۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک نے بھی کہا کہ استنبول فاتح سلطان مہمت کی یادگار ہے اور اس یادگار کا آخر دم تک تحفظ کرنا ہمارا فرض ہے"۔
وزیر اعظم احمد داود اولو نے کہا کہ "استنبول دنیا کے مرکز کی شکل اختیار کر جائے گا"۔
مہتر بینڈ کے ترانوں نے زائرین کو گرما دیا، ایک بہت بڑے پلیٹ فارم پر روشنیوں کی مدد سے فتح استنبول کی فلم بھی پیش کی گئی ۔
تقریبات آتش بازی کے مظاہرے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں