فتح استنبول کی سالگرہ پر صدر کا خصوصی پیغام

میں فاتح سلطان مہمت اور ان کی پر شان اور طاقتور فوج کو بڑی عقیدت و احترام سے یاد کرتے ہوئے ان کو سلام پیش کرتا ہوں

297472
فتح استنبول کی سالگرہ پر صدر کا خصوصی پیغام

صدر کی جانب سے چار زبانوں میں ٹویٹر پیغام۔۔
صدر رجب طیب ایردوان نے فتح استنبول کی 562 ویں سالانہ یاد کے موقع پر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے چار مختلف زبانوں میں اپنا پیغام جاری کیا۔
صدر ترکی نے ترکی، کردی، انگریزی اور عربی زبان میں جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ" استنبول کی فتح کی 562 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، میں فاتح سلطان مہمت اور ان کی پر شان اور طاقتور فوج کو بڑی عقیدت و احترام سے یاد کرتے ہوئے ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔"
صدرا یردوان نے ترک شہریوں کو 30 مئی کے روز استنبول کے ینی کاپی علاقے میں منعقد ہونے والی سرگرمیوں میں اور اس عظیم فتح کے جذبات کو مل جل کر محسوس کرنے کی دعوت دی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں