نیو یارک ٹائمز اپنی حد میں رہو، ایردوان

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز میں ترکی کے داخلی معاملات کے ابرے میں جھوٹ موٹ کی خبر پر صدر ایردوان نے سخت رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے

289406
نیو یارک ٹائمز اپنی حد میں رہو، ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے نیو یارک ٹائمز کو پکارتے ہوئے کہا ہے کہ "اپنی حد پار مت کرو" ۔
صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ امریکی روزنامہ نیو یارک ٹائمز نے ترکی کے داخلی امور میں دخل اندازی کرتے ہوئے آزادی اظہار کی حد پار کی ہے۔
صدر ترکی نے استنبول میں منعقدہ " صدارتی نظام کے لیے ملکوں کی مثالیں اور ترکی کے لیے صدارتی نظام کی بنیادی تحریکیں " پینل سے خطاب کرتے وقت مذکورہ اخبار میں ترکی کے بارے میں جھوٹ موٹ جائزات پیش کیے جانے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اخبار نے اپنی تمام تر حدیں عبور کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تم محض ایک اخبار ہو تمھیں اپنی حد میں رہنا ہو گا۔کیا تم امریکی انتظامیہ کے خلاف ایسی حرکت کر سکتے ہو؟
ہم جوں جوں قوم و حکومت کے باہمی تعلق کو تقویت دیتے ہیں اس سے بعض حلقے بے چینی محسوس کرتے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں