بیرون ملک انتخابی حلقوں کے لئے تکنیکی اور قانونی کاروائیاں جاری

اس کے بعد کے انتخابات میں ہالینڈ سے ، جرمنی سے اور یورپ کی دیگر جگہوں سے ترک شہری اپنا اسمبلی ممبر منتخب کر کے انقرہ بھیج سکیں گے: میولود چاوش اولو

289130
بیرون ملک انتخابی حلقوں کے لئے تکنیکی اور قانونی کاروائیاں جاری

ہالینڈ کے دورے کے دوران ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ بیرون ملک انتخابی حلقوں کی تشکیل کے لئے تکنیکی اور قانونی کاروائیاں جاری ہیں۔
آل ٹریڈرز اینڈ بزنس مین سوسائٹی کے دی ہیگ میں منعقدہ اجلاس میں ترک کاروباری حضرات کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب میں میولود چاوش اولو نے بیرون ملک مقیم ترکوں کے انتخابات میں ووٹ استعمال کر سکنے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ "آپ کہتے ہیں کہ ہم آئندہ انتخابات میں انتخابی حلقے چاہتے ہیں اور اسمبلی ممبر کو براہ راست انقرہ بھیجنا چاہتے ہیں" آپ کی اس طلب سے متعلق قانونی اور تکنیکی کاروائیاں جاری ہیں۔ اس کے بعد کے انتخابات میں ہالینڈ سے ، جرمنی سے اور یورپ کی دیگر جگہوں سے ترک شہری اپنا اسمبلی ممبر منتخب کر کے انقرہ بھیج سکیں گے"۔
چاوش اولو نے خطاب میں کہا کہ یورپ میں مقیم ترک کاروباری حضرات ان ممالک کی اقتصادیات میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، انہوں نے ہالینڈ کے کاروباری حضرات کو بھی ترکی میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں