ترکی زبان کو سرکاری اموری زبان کا درجہ

یورپی کونسل کی پارلیمنٹر اسمبلی میں ترکی سے 18 ارکان نمائندگی کریں گے اور تمام تر سرکاری امور کا ترکی زبان میں بھی ترجمہ کیا جائیگا

285684
ترکی زبان کو سرکاری اموری زبان کا درجہ

یورپی کونسل کے پارلیمان کی اسمبلی نے ترکی زبان کو سرکاری زبان کے طور پر قبول کرنے والے اور ترکی سے ارکان کی تعداد کو 18 تک بڑھانے کے بل کی منظوری دے دی ہے۔
کونسل کے دائمی کمیشن نے بوسنیا ہرزیگوینا کے دارالحکومت سرائیوو میں منعقدہ اجلاس میں ترکی کے بارے میں اہم فیصلے کیے ہیں۔
کمیشن نے رائے دہی کے ذریعے ترکی سے ممبران کی تعداد کو 12 سے 18 تک بڑھانے کو قبول کر لیا ہے۔
اس طرح ترکی یورپی کونسل کی پارلیمان اسمبلی میں برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی اور روس کی طرح 18 ممبران کے ساتھ اپنی نمائندگی کرے گا۔
اس فیصلے میں ترکی کا خطہ یورپ کے آبادی کے اعتبار سے تیسرا بڑاملک ہونا مؤثر ثابت ہوا ہے۔
مستقل کمیشن نے علاوہ ازیں اطالوی، روسی اور جرمنی زبان کے بعد ترکی زبان کو بھی سرکاری امور کی زبان کی حیثیت دے دی ہے۔
جس کے بعد اب جنرل کمیٹی کے اجلاس کی بحث کا ترکی زبان میں ترجمہ کیا جائیگا اور اجلاس کے منٹس کو بھی ترکی زبان میں بھی جاری کیا جائیگا۔
اس فیصلے کو یورپی کونسل کے وفود کی کمیٹی کے ماہ جون میں اجلاس میں سرکاری حیثیت دیے جانے کی توقع کی جاتی ہے۔
یورپی کونسل کی پارلیمنٹر اسمبلی 47 ملکوں سے 318 ممبران پر مشتمل ہے، اور ترکی سن 1949 سے ابتک یورپی کونسل کا رکن ملک ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں