ورلڈ نیوز چینل میں ایک نئے شہرت یافتہ چینل کا اضافہ

ٹی آر ٹی نے انگریزی زبان میں خبروں کا نیا چینل ٹی آر ٹی ورلڈ کے نام سے شروع کردیا ہے جس کا مقصد ملکی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے درمیان ٹی آر ٹی ورلڈ کو خبروں کا ایک با اعتماد ادارہ بنانا ہے۔ ٹی آر ٹی ورلڈ کی ٹیسٹ نشریات کے بارے میں نائب وزیراعظم یالچین آق دوان کو معلومات فراہم کی گئیں۔ وزیراعظم یالچین آق دوان نے اس موقع پر کہا کہ ٹی آر ٹی ورلڈ ترکی کے پیغام کو دنیا تک پہنچائے گا۔

280303
ورلڈ نیوز چینل میں ایک نئے شہرت یافتہ چینل کا اضافہ

عالمی نیوز چینل میں ایک نئے شہرت یافتہ چینل کا اضافہ۔
ٹی آر ٹی نے انگریزی زبان میں خبروں کا نیا چینل ٹی آر ٹی ورلڈ کے نام سے شروع کردیا ہے جس کا مقصد ملکی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے درمیان ٹی آر ٹی ورلڈ کو خبروں کا ایک با اعتماد ادارہ بنانا ہے۔
ٹی آر ٹی ورلڈ کی ٹیسٹ نشریات کے بارے میں نائب وزیراعظم یالچین آق دوان کو معلومات فراہم کی گئیں۔
وزیراعظم یالچین آق دوان نے اس موقع پر کہا کہ ٹی آر ٹی ورلڈ ترکی کے پیغام کو دنیا تک پہنچائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹی آر ٹی ورلڈ استنبول میں واقع جدید ترین اسٹوڈیوز سے اپنی نشریات شروع کرے گا جن کی معاونت میں واشنگٹن،لندن،کوالالمپور جیسے مختلف شہروں میں متعین نمائندہ دفاتر تازہ ترین خبروں کی فراہمی کا ذریعہ بھی بنیں گے۔
اس نئے نیوز پورٹل کے قیام کا مقصد ملکی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے درمیان ٹی آر ٹی ورلڈ کو خبروں کا ایک با اعتماد ادارہ بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی آر ٹی انسان کو بنیادی اہمیت دیتا ہے۔ غزہ میں بمباری سے ہلاک ہونے والے بچے انسان ہیں۔ شام میں قتل کیے جانے والے تین لاکھ افراد بھی انسان ہیں۔ مصر میں فوجی انقلاب برپا کرتے ہوئے جمہوری حکومت کے صدر کا تختہ الٹنا بھی ایک انسان کا تختہ الٹنا ہے ۔ ٹی آر ٹی انسان کی قدرو قیمت کا اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
ٹی آر ٹی ورلڈ دنیا کے دیگر عامی چینلز سے مقابلہ کرے گا اور یہ ٹی وی چینل
پہلے مرحلے میں واشنگٹن، لندن اور کوالالمپور میں اسٹوڈیوز قائم کرتے ہوئے براہ راست نشریات پیش کرے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں