کریمین تاتاروں کی جلا وطنی کی 71 ویں سالانہ یاد

کریمین تاتاروں نے اپنے حقیقی وطن سے جلا وطن کئے جانے کی 71 سالانہ یاد کو ترکی کے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہروں کے ساتھ منایا

279014
کریمین تاتاروں کی جلا وطنی کی 71 ویں سالانہ یاد

کریمین تاتاروں نے اپنے حقیقی وطن سے جلا وطن کئے جانے کی 71 سالانہ یاد کو ترکی کے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہروں کے ساتھ منایا۔
1944 میں روس کی طرف سے کروائی جانے والی اس جلا وطنی کی یاد میں استنبول میں کئے گئے احتجاجی مظاہرے میں ترک اور کریمین پرچموں کے ساتھ مظاہرین روسی قونصل خانے کے سامنے جمع ہوئے اور جلاوطنی کے دوران اپنی جانوں سے محروم ہونے والوں کے لئے احتراماً خاموشی اختیار کی۔
ترکی اور کریمیا کے قومی ترانے گائے گئے اس کے بعد دعائیں کی گئیں اور قونصل خانے کے دروازے پر سیاہ پھول رکھے گئے۔
دارالحکومت انقرہ میں اناطولیہ اسکوائر میں منعقدہ یادگاری تقریب میں ہزاروں کریمین تاتاروں نے شرکت کی۔
شرکاء نے روس کے کریمین تاتاروں کو یادگاری تقریبات کی اجازت نہ دینے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ دباو میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے ، صبح سویرے دروازے بجا کر انسانوں کو تفتیش کے لئے بلایا جاتا ہے اور یہ سب اقدامات جلاوطنی کی یاد تازہ کرتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں