یونان جانے کی کوشش میں سینکڑوں افراد گرفتار،پاکستانی بھی شامل

ترک شہر ایدیرنے کے راستے یونان میں داخل ہونے کی کوشش میں مصروف 126 افراد گرفتارکرلیے گئے جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں

274514
یونان جانے کی کوشش میں سینکڑوں افراد گرفتار،پاکستانی بھی شامل

ترک شہر ایدیرنے کے راستے یونان میں داخل ہونے کی کوشش میں مصروف 126 افراد گرفتارکرلیے گئے۔
ترکی اور یونان کی سرحد پر معمول کے گشت کے دوران بارڈر سیکوریٹی فورس نے بعض مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ۔
ان افراد کا تعلق میانمار ،شام، افغانستان،فلسطین،بنگلہ دیش اور پاکستان سے بتایا گیا ہے۔
بعد ازاں ان افراد کو ایدیرنے کے پولیس ہیڈ کوارٹر لے جا یا گیا جہاں ان کی ملک بدری کےلیے ضروری کاروائی کی گئی ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں