قطرکے تعاون سے ایک بین الاقوامی یونیورسٹی قائم ہوگی: وزیر تعلیم

وزیر تعلیم نابی آوجی نے کہا ہے کہ ترکی میں مقیم شامی مہاجرین کی تعلیم و تربیت کےلیے غازی آنتیپ میں ایک انٹرنیشل یونیورسٹی قطر کے تعاون سے قائم کی جائے گی

273939
قطرکے تعاون سے ایک بین الاقوامی یونیورسٹی قائم ہوگی: وزیر تعلیم

غازی آنتیپ شہر میں ترک ،قطر انٹرنیشنل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
اس سلسلے میں وزیر تعلیم نابی آوجی نے کہا ہے کہ ترکی میں مقیم شامی مہاجرین کی تعلیم و تربیت کےلیے غازی آنتیپ میں ایک انٹرنیشل یونیورسٹی قطر کے تعاون سے قائم کی جائے گی ۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ترکی میں مقیم شامی مہاجرین کےلیے ہماری حکومت نے بعض اسکول کھولے ہیں جن میں شامی نظام تعلیم سے ہم آہنگ درس و تدریس کی سرگرمیاں متعارف کروائی گئی ہیں۔
وزیر تعلیم نے بتایا کہ شامی بچے کافی ذہین ہیں جنہوں نے ہفتے میں پانچ گھنٹے ترکی زبان کا درس حاصل کرتےہوئے اس پر کافی عبور حاصل کرلیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں