تُونا۔1 ضلع مُولا کی تحصیل فتحئیے کی بندرگاہ پر پہنچ گیا

لیبیا میں حملے کا نشانہ بننے والا ترکی کا ڈرائی کارگو بحری جہاز تُونا۔1 ضلع مُولا کی تحصیل فتحئیے کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے

272407
تُونا۔1 ضلع مُولا کی تحصیل فتحئیے کی بندرگاہ پر پہنچ گیا

لیبیا میں حملے کا نشانہ بننے والا ترکی کا ڈرائی کارگو بحری جہاز تُونا۔1 ضلع مُولا کی تحصیل فتحئیے کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔۔۔۔
حملے میں ہلاک ہونے والے تیسرے کپتان الکیر بیوک دیرے کی میت ان کے کنبے کے حوالے کر دی گئی ہے۔
میت کو پوسٹم مارٹم کے لئے عدلیہ طب انسٹیٹیوٹ کو بھیج دیا گیا ہے۔
جہاز میں اٹارنی نے جائے وقوعہ کی تحقیقات کیں اس کے علاوہ کسٹم سکیورٹی ٹیموں نے تفصیلی تحقیقات کیں۔
حملے میں زخمی ہونے والے جہاز کے عملے کے تین اہلکاروں کو فتحئیے سرکاری ہسپتال میں طبّی امداد فراہم کرنے کے بعد پولیس اسٹیشن میں ان سے بیانات لئے گئے۔
واضح رہے کہ جہازپر 10 مئی کی رات کو تُونا ۔1 پر اسپین سے وال بورڈ لادے گئے جنہیں جہاز لیبیا کے شہر توبرک میں لے جا رہا تھا کہ لیبیا کے کھلے سمندر میں اس پر فضا اور خشکی سے حملہ کیا گیا۔
حملے کے وقت میں 8 ترک، 6 جارجئین اور 1 آذربائیجان کے باشندے سمیت کُل 15 افراد کا عملہ موجود تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں