اقوام متحدہ کی طرف سے ترک بحری جہاز پر حملے کی مذمت

بحر روم میں شہریوں کے خلاف ہر طرح کی کاروائی تشویش کا باعث ہے: فرحان حق

270720
اقوام متحدہ کی طرف سے ترک بحری جہاز پر حملے کی مذمت

اقوام متحدہ کی طرف سے ترک بحری جہاز پر حملے کی مذمت۔۔۔
اقوام متحدہ نے لیبیا کے کھلے سمندر میں ترکی کے کارگو بحری جہاز پر ایک ترک جہاز ران کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے حملے کی مذمت کی ہے اور واقعے کی وجہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے لیبیا مشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ لیبیا مشن، لیبیا کے تمام فوجی کرداروں سے اپیل کرتا ہے کہ آپریشنوں میں محتاط حرکت کی جائے اور جھڑپوں میں شہریوں کی جان و مال کو ہدف بنانے سے پرہیز کیا جائے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا ہے کہ بحر روم میں شہریوں کے خلاف ہر طرح کی کاروائی تشویش کا باعث ہے۔
امریکہ نے بھی حملے میں ہلاک ہونے والے ترک عملے کے رکن کے کنبے سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان میری حارف نے اپنی معمول کی یومیہ پریس بریفنگ میں اس موضوع پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم ہلاک ہونے والے ترک جہاز ران کے کنبے سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمی کے لئے فوری شفا کی دعا کرتے ہیں۔
حارف نے کہا ہے کہ لیبیا کے موضوع پر جیسا کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہم علاقے میں متحدہ قومی حکومت کے قیام کے لئے اقوام متحدہ اور اقوام متحدہ کے لیبیا کے لئے نمائندہ خصوصی کے ساتھ تعاون کو جاری رکھیں گے۔
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے حملے کے بارے میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ "ہم نے ڈپلومیٹک اقدامات کر لئے ہیں اور لیبیا کو اپنے ردعمل پر مبنی نوٹ بھیج دیا ہے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں