نیشنل سوشلسٹ انڈر گراونڈ دہشت گرد تنظیم کا دعوی جاری

پیشی میں 1998 اور 2000 کے سالوں میں سپر مارکیٹ اور ڈاک خانے میں کی گئی ڈکیتی کی وارداتوں سے متعلق گواہوں کے بیانات کی سماعت کی گئی

270943
نیشنل سوشلسٹ انڈر گراونڈ دہشت گرد تنظیم کا دعوی جاری

جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کی نیشنل سوشلسٹ انڈر گراونڈ دہشت گرد تنظیم کا دعوی جاری ہے۔
میونخ ہائی کورٹ میں جاری اس مقدمے میں دہشت گرد تنظیم کی طرف سے کیمنٹس شہر میں 1998 اور 2000 کے سالوں میں سپر مارکیٹ اور ڈاک خانے میں کی گئی ڈکیتی کی وارداتوں سے متعلق گواہوں کے بیانات کی سماعت کی گئی۔
مقدمے کی 203 ویں پیشی میں سپر مارکیٹ کے عملے کے 2 افراد میں سے ایک نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم کے ایک رکن نے اس پر اسلحہ تان کر سیف کی تمام نقدی ہتھیا لی۔
ڈاک خانے کی ڈکیتی کے بارے میں بیان دیتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ ڈکیتیوں میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ مقدمے کی بنیادی ملزمہ بیٹا چیپے کے سویکاو شہر میں لوٹے گئے گھر میں موجود ہے۔
واضح رہے کہ مقدمے کے 5 ملزمان 8 ترکوں سمیت 10 افراد کو ہلاک کرنے ، لوٹ مار کرنے اور بم حملے کرنے کے الزام میں عدالتی کاروائی کا سامنا کر رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں