معاشرتی اقدار کسی بھی تہذیب کی آئینہ دار ہوتی ہیں:قورتولموش

معشرتی اقدار پر مبنی ایوارڈز کی ایک تقریب سے خطاب کرتےہوئےنائب وزیراعظم نعمان قورتولموش نے کہا کہ دنیاوی دولت سے مالا مال ہونا اقدار کے لحاظ سے دولت مند ہونے کے معنوں میں نہیں آتا اور موجودہ انسانی تاریخ اس حوالے سے گزرے وقت کے کٹھن امتحان سے گزر چکی ہے

270692
معاشرتی اقدار کسی بھی تہذیب کی آئینہ دار ہوتی ہیں:قورتولموش

ترکی کے چوتھے معاشرتی اقدار پر مبنی ایوارڈز کی تقریب استنبول میں منعقد ہوئی ۔
لطفی کردار کنونشن سینٹر میں منعقدہ اس تقریب میں 36 طلبہ اور 6 اساتذہ کو ایوارڈز دیئے گئے۔
تقریب میں شریک نائب وزیراعظم نعمان قورتولموش نے کہا کہ معاشرتی اقدارکسی بھی تہذیب،معاشرے اور ثقافت کا اہم اثاثہ ہوتی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ دنیاوی دولت سے مالا مال ہونا اقدار کے لحاظ سے دولت مند ہونے کے معنوں میں نہیں آتا اور موجودہ انسانی تاریخ اس حوالے سے گزرے وقت کے کٹھن امتحان سے گزر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دنیا میں پیداوار میں اضافے سے صنعتی شعبہ پروان چڑھا رہا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ ایک ہی وقت میں ہر ایک منٹ کے دوران دنیا میں سات بچے پیاس سے مر رہےہیں۔ اس دنیا میں ایک طرف جہاں ترقی یافتہ اور امیر ممالک کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے وہیں ایک روٹی کو ترسنے والے افراد کی بھی کمی نہیں ہے ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں