بنیادی مذہبی معلوماتی کتاب کادنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمہ

یورپ اور مشرقِ بعید کی زبانوں میں شائع ہونے والی صف الدین یازی جی کی کتاب "بنیادی مذہبی معلومات" کی کتاب کو بلقانی ممالک کی زبانوں میں بھی ترجمہ کرتے ہوئے علاقے کے مسلمانوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ بنیادی مذہبی معلومات کے بارے میں شائع ہونے والی کتاب کا ترجمہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا

267420
بنیادی مذہبی معلوماتی کتاب کادنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمہ

بنیادی مذہبی معلومات کو دنیا کی مختلف زبانوں میں پیش کیا جا رہا ہے۔
ترکی کے محکمہ مذہی امور کی جانب سے شائع ہونے والی بنیادی مذہبی معلومات پر مبنی کتاب کا تیرہ مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل یورپ اور مشرقِ بعید کی زبانوں میں شائع ہونے والی صف الدین یازی جی کی کتاب "بنیادی مذہبی معلومات" کی کتاب کو بلقانی ممالک کی زبانوں میں بھی ترجمہ کرتے ہوئے علاقے کے مسلمانوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔
ترکی میں 40 کے قریب شائع ہونے والے اس کتاب کے ایڈیشن کو اب اوئغر، منگولی، چینی، جاپانی، روسی، آذری ، قزاق، البانوی، بوشنیک، تاجک ، جارجین، اور انگرزی زبانوں میں بحی ترجمہ کرتے ہوئے شائع کردیا گیا ہے۔
ترکی کے محکمہ مذہبی امور کے مذہبی پبلیکشن کے ڈاریکٹریٹ جنرل کے غیر ملکی زبانوں کے معاون سربراہ یلدرائے کاپلان نے کہا ہے کہ ان کتابون کے شائع ہونے کے بعد ان کتابوں سے متعلق بڑی تعداد میں مثبت خیالات کا اظہارکیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کا محکمہ مذہبی امور مزید زبانوں میں بھی بنیادی مذہبی معلومات کے بارے میں شائع ہونے والی کتاب کا ترجمہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
اعتقاد، عبادت، اخلاق اور تربیت سے متعلق کتاب غیر ممالک میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بننے والی کتابوں میں سے ایک کی حیثیت اختیار کرچکی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں