تیکا پانچ براعظموں میں امید کی کرن: صدر ایردوان

صدر ایردوان کی اترکی کے ترقیاتی اور تعاونی ادارے تیکا منگولیا، پاکستان، کرغزستان، فلسطین اور میانمار میں نئے منصوبوں کے لیے دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہونے والی اجتماعی افتتاحی تقریب میں شرکت

266084
تیکا پانچ براعظموں میں امید کی کرن: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ تیکا کا لوگو پانچ براعظموں میں امید کی کرن پیدا کررہا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ترکی کے ترقیاتی اور تعاونی ادارے تیکا منگولیا، پاکستان، کرغزستان، فلسطین اور میانمار میں نئے منصوبوں کے لیے دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہونے والی اجتماعی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صدر ایردوان نے تیکا کے صدر اور ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگرصرف اج ہی کے منصوبوں کو دیکھا جائے تو اس سے پتہ چلتا ہے کہ تیکا کے امداد دور دراز کے ممالک تک پہنچ گئی ہے۔
اس تقریب میں تیکا کی جانب سے تعمیر کروائی جانے والی منگولیا تونیکک شاہراہ ، پاکستان میں رجب طیب ہسپتال ، کرغزستان میں روٹی کے کارخانے ، فلسطین میں رشیدیہ گرلز کالج اور میانمار میں ترک شہدا کی یادگار کو عوام کے لیےکھول دیا گیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں