ترکی کی مذہبی فاونڈیشن کی امداد کا سلسلہ جاری

ترکی نے بلقان، فلسطین، کاکیشیا، افریقہ ، ترک جمہوریتوں، لاطینی امریکی ممالک اور مشرقِ بعید کے طرح کے ممالک میں اپنی امداد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ترکی زلزلے، سیلاب، خشک سالی اور قدرتی آفات سے متاثرہ افراد تک رسائی حاسل کرتے ہوئے ان کو امداد فراہم کررہا ہے

259522
ترکی کی مذہبی فاونڈیشن کی امداد کا سلسلہ جاری

ترکی کی مذہبی فاونڈیشن کے نمائندے دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی امداد فراہم کرنے کا منسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ترکی نے بلقان، فلسطین، کاکیشیا، افریقہ ، ترک جمہوریتوں، لاطینی امریکی ممالک اور مشرقِ بعید کے طرح کے ممالک میں اپنی امداد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
ترکی زلزلے، سیلاب، خشک سالی اور قدرتی آفات سے متاثرہ افراد تک رسائی حاسل کرتے ہوئے ان کو امداد فراہم کررہا ہے۔
ترکی کی مذہبی فاونڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل اسماعیل پالاک اولو نے کہا ہے کہ 7٫8 کی شدت کے زلزلے سے متاثر ہونے والے ملک نیپال میں انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے انہوں نے اپنی ٹیموں کو علاقے روانہ کردیا ہے جنہوں نے پہلے مرحلے میں کمبل، خیمے اور بنیادی ضروری اشیاء کو فراہم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی میں آنے والی قدرتی آفات کے بعد انسانوں کی زبان ، مذہب اور نسل کا امتیاز کیے بغیر نیک نیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محتاج افراد کی امداد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی فاونڈیشن کے غیر ممالک میں 997 شعبے موجود ہیں جو ضرورت کے وقت انسانوں کو ہر ممکنہ امداد فراہم کرتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں