ترکمان گیس کی بحیرہ کیسپین سے ترسیل

تانر یلدز نے ترکمانستان میں ترکی ۔ ترکمانستان ۔ آذربائیجان اور یورپی یونین پر مبنی چہار رکنی مذاکرات میں حصہ لیا۔

258498
ترکمان گیس کی بحیرہ کیسپین سے ترسیل

وزیر توانائی و قدرتی وسائل تانر یلدز نے ترکمان قدرتی گیس کی بحیرہ کیسپین سے ترسیل کی سیاسی اور تیکنیکی طور پر حمایت کرنے کا کہنا ہے۔
تانر یلدز نے ترکمانستان میں ترکی ۔ ترکمانستان ۔ آذربائیجان اور یورپی یونین پر مبنی چہار رکنی مذاکرات میں حصہ لیا۔
دارالحکومت عاشق آباد میں منعقدہ مذاکرات میں وزیر توانائی و قدرتی وسائل تانر یلدز، ترکمانستان کابینہ کے نائب چیئر مین بائے مراد ، آذربائیجان کے وزیر صنعت و توانائی ناتک علی یف اور انرجی یونین کے ذمہ دار یورپی یونین کمیشن کے نائب صدر ماروس سفکووچ نے شرکت کی۔
ترکی کے ترکمان گیس کی براستہ ترکی یورپی یونین کے ملکوں کو ترسیل کے بارے میں مثبت مؤقف کے سن 1990 سے ابتک جاری ہونے کا ذکر کرنے والے وزیر یلدز نے بتایا کہ ہم اس کے بحیرہ کیسپین سے گزر کی بھی حمایت کرتے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں