ترک دوست گروپ کا کانگریس کے نام خط

امریکی کانگریس کے ترک دوست گروپ کے نمائندوں نے کانگریس کے ارکان کو ترکی کی داعش کے خلاف کوششوں اور ترک،امریکن تعلقات کی اہمیت پر مبنی ایک خط ارسال کیا ہے

255707
ترک دوست گروپ کا کانگریس کے نام خط

امریکی کانگریس کے ترک دوست گروپ کے نمائندوں نے کانگریس کے ارکان کو ترکی کی داعش کے خلاف کوششوں اور ترک،امریکن تعلقات کی اہمیت پر مبنی ایک خط ارسال کیا ہے۔
یہ خط ریپبلیکن پارٹی کے ارکان ورجینیا فوکس اور ایڈ ویٹ فیلڈ سمیت ڈیموکریٹ ارکان اسٹیو کوہن اور گیری کونلی نے لکھا ہے جس میں امریکہ کے اتحادی ملک ترکی کی داعش کے خلاف جدو جہد میں ادا کردہ کردار کی اہمیت اجاگر کی گئی ہے ۔
علاوہ ازیں خط میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ عراق اور شام سے ملحقہ ترکی کی سرحدیں انتہائی طویل ہیں جس کی وجہ سے اُسے داعش کی دہشت گردانہ کاروائیوں کا بھی سامنا ہے ۔
خط میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ ترکی نے عراق اور شام کےلیے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں