ایک میلین چار لاکھ آرمینیوں کی ہلاکت کے دعوے بے بنیاد

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ آرمینیا کو 1915 کے واقعات میں ایک میلین چار لاکھ آرمینیوں کی ہلاکت کے دعووں کا دستاویزات کیساتھ ثبوت پیش کرنے کی ضرورت ہے ۔

252178

انھوں نے قطر کے سرکاری دورے پر روانگی سے قبل انقرہ کے ایسن بوعا ہوائی اڈے پر صحافیوں کیطرف سے روس کے صدر ولادیمر پوتن اور فرانس کے صدر اولاند کی 24 اپریل کو آرمینیا کے دارالحکومت ایریوان میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی یاددہانی کے جواب میں کہا کہ میں صدر ولادیمر پوتن سے خفا ہوں۔
روس کو پہلے اپنی تاریخ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے ۔ ماضی میں جانے کی ضرورت نہیں ہے ۔یوکرین ،کریمیا اور ڈونیٹس کے حالات سے پوری دنیا واقف ہے ۔ا نھیں پہلے اس ضمن میں جوابدہی کی ضرورت ہے۔ترکی نے تاریخ کے کسی بھی دور میں نسل کشی نہیں کی ہے ہم نے بار ہا یہ واضح کیا ہے کہ ہم 1915 کے واقعات سے متعلق اپنے ریکارڈ کو کھولنے کے لیے تیار ہیں ۔آرمینیا اور دیگر ممالک کے پاس جو دستاویزات ہیں وہ بھی انھیں منظر عام پر لائیں ۔ ۔ہم نے 24 اپریل کو چناق قلعے میں جو تقریب منعقد کی ہے اس کا مقصد آرمینیوں کیخلاف منصوبہ بندی کرنا نہیں تھا ۔ ہم نے اس دن چناق قلعے ظفر کی صد سالہ یاد منائی ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں