مصطفیٰ کمال کی بریگیڈ کی یاد میں پیدل مارچ

اس پیدل سفر میں کھیلوں کے وزیر عاکف چاعتائے نے بھی شرکت کی۔ آغاز کے مقام پر " دہری اذان" اور یاسین شریف کی تلاوت کے بعد نماز ِ فجر ادا کی گئی

249573
مصطفیٰ کمال کی بریگیڈ کی یاد میں پیدل مارچ

چناق قلعے معرکوں کی صد سالہ تقریبات کے دائرہ عمل میں نوجوانوں اور کھیلوں کے امور کی وزارت کے زہر اہتمام منعقدہ 57 ویں بریگیڈ کے ساتھ وفاداری پیدل مارچ ہزار ہا افراد کی شراکت سے سر انجام پایا ۔
مذکورہ جنگوں میں داستانی کامیابیوں پر مہر ثبت کرنے والی 57 ویں بریگیڈ کے لیفٹنٹ کرنل مصطفی کمال کے الفاظ " میں آپ لوگوں کو حملہ کرنے کا نہیں بلکہ ملک کے لیے جان دینے کا حکم دیتا ہوں" کے ساتھ سر انجام پانے والے معرکے کے مقام جون بایر تک پیدل مارچ کیا گیا۔
اس پیدل سفر میں کھیلوں کے وزیر عاکف چاعتائے نے بھی شرکت کی۔ آغاز کے مقام پر " دہری اذان" اور یاسین شریف کی تلاوت کے بعد نماز ِ فجر ادا کی گئی۔
بعد ازاں پیدل سفر کا آغاز ہوا، تقریباً 6 کلو میٹر طویل سفر میں بلقانی ملکوں سے آنے والے نواجوانوں، طلباء اور اسکاؤٹس نے بھی ہمراہی کی۔
پیدل مارچ کے اختتام پر جونک بایر یاد گار پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں