ترکی میں خواتین کے حقوق میں پیش رفت کی تعریف

یورپی پارلیمنٹ میں خواتین کے حقوق کے موضوع پر منعقدہ پینل میں ترکی میں خواتین کے حقوق میں پیش رفت کی تعریف کی گئی ہے ۔

247386
ترکی میں خواتین کے حقوق میں پیش رفت کی تعریف

یورپی پارلیمنٹ میں خواتین کے حقوق کے موضوع پر منعقدہ پینل میں ترکی میں خواتین کے حقوق میں پیش رفت کی تعریف کی گئی ہے ۔
پینل میں شریک انصاف و ترقی پارٹی کی خواتین کی شاخ کی نائب سربراہ مریم گیوکا نے کہا کہ ترکی میں 2002 کے بعد سیاست میں حصہ لینے والی خواتین کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔قومی اسمبلی میں خواتین کی نمائندگی میں 14 فیصداضافہ ہوا ہے اور ہمارا ہدف اس شرح کو 20 فیصد تک پہنچانا ہے ۔
یورپی کونسل میں معاشرتی قتل میں مساوات کی ماہر کے طور پر فرائض ادا کرنے والی این نگر نے کہا کہ خواتین پر تشدد کی روک تھا م کے لیے یورپی یونین کیطرف سے تیار کردہ استنبول بیانامے پر دستخط کرنے والا اور اس کی توثیق کرنے والا پہلا ملک ترکی ہی تھا ۔مقررین نے 2011 میں تیار کیے جانے اس بیانامے پر بیلجیم سمیت متعدد یورپی ممالک کیطرف سے دستخط نہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے اس ضمن میں آئینی اصلاحات کرنے کی اپیل کی ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں