آرمینی لابی کی کوششیں ناکام

آرمینی لابی کی اسپین کی پارلیمنٹ میں1915 کے واقعات سے متعلق متن پڑھ کر سنانے کی کوششیں ناکام رہی ہیں

247383
آرمینی لابی کی کوششیں ناکام

آرمینی لابی کی اسپین کی پارلیمنٹ میں1915 کے واقعات سے متعلق متن پڑھ کر سنانے کی کوششیں ناکام رہی ہیں ۔
اسپین کی بعض چھوٹی پارٹیوں نےنام نہاد آرمینی نسل کشی کی دعووں کو ایجنڈے میں لانے والے ایک متن کو ڈیکلریشن کے طور پر شائع کروانے ، اسے ہال میں پڑھنے اور احتراماً خاموشی اختیار کرنے کی کوشش کی لیکن میڈرڈ میں ترکی کے سفارتخانے اور دیگر سیاسی پارٹیوں کی کوششوں سے وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے ۔
میڈرڈ میں ترکی کے سفیر عمر عن ہون نے اس موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آرمینی لابی کیطرف سے یورپ کی بعض پارلیمنٹوں کا استحصال کرنا قابل افسوس اور لمحہ فکریہ ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں