دولت عثمانیہ میں شامل ہنگرئین اورآسٹریائی فوج کا کردارنامی کتاب

چناق قلعے اور وادی سینا اور فلسطینی محاذوں پر آسٹریا اور ہنگری کی فوج کا توپ خانہ نامی کتاب کی دوسری اشاعت کی رونمائی انقرہ میں کی گئی

240394
دولت عثمانیہ میں شامل ہنگرئین اورآسٹریائی فوج کا کردارنامی کتاب

چناق قلعے اور وادی سینا اور فلسطینی محاذوں پر آسٹریا اور ہنگری کی فوج کا توپ خانہ نامی کتاب کی دوسری اشاعت کی رونمائی انقرہ میں کی گئی ۔
ہنگری کے سفارت خانے میں منعقدہ اس تقریب میں ملکی و غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی ۔
اس موقع پر ہنگری کے سفیر گابور کس نے کہا کہ یہ کتاب چناق قلعے میں جنگ لڑنے والے آسٹریائی اور ہنگیرئین فوج سے متعلق ترکی زبان میں تحریر کی جانے والی واحد کتاب ہے ۔
اس کتاب میں چناق قلعے سمیت جنگ عظیم اول کے دوران دولت عثمانیہ کی صفوں میں شامل ہنگری کی فوج کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
کتاب کے خالق اور تاریخ دان ایمرے سارال نے بتایا کہ ہنگری کی فوج نے جنگ عظیم اول کا رخ بدلنے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں