صدر ایردوان قازقستان روانہ

یہ دورہ قازقستان کے صدر کے سن 2009 میں ترکی کے دورے کے جواب میں سر انجام پا رہا ہے

236896
صدر ایردوان قازقستان روانہ

صدر رجب طیب ایردوان قازقستان کے سرکاری دورے کی غرض سے دارالحکومت آستانہ تشریف لے گئے ہیں۔
اپنے دورے کے حوالے سے انقرہ کے ہوئی اڈے پر معلومات فراہم کرنے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ قازقستان، ترکی کا نہ صرف دوست اور برادر ملک ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک سڑیٹیجک شراکت دار بھی ہے۔
قازقستان کے صدر نظار بائیوف کے سن 2009 میں دورہ ترکی کے دوران ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے حکمت عملی شراکت داری معاہدے پر دستخط کیے جانے کی یاد دہانی کرانے والے ایردوان نے بتایا کہ سن 2012 میں دونوں ملکوں کے درمیان قائم کردہ اعلی سطحی حکمت عملی تعاون کونسل کا پہلا اجلاس ترکی میں منعقد ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے کا دوسرا اجلاس اس دورے کے دوران سر انجام پائے گا۔
صدر ایردوان آستانہ میں ترک محکمہ مذہبی امور کی جانب سے تعمیر کروائی گئی ایک جامع مسجد کا افتتاح بھی کریں گے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں