پاپائے روم فرانسیس کا بیان باعث افسوس ہے : صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے 1915 کے واقعات کے بارے میں بیان دینے والے پاپائے روم فرانسیس کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئندہ ایسی خطاؤں سے گریز کریں ۔

236057
 پاپائے روم فرانسیس کا بیان باعث افسوس ہے : صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے 1915 کے واقعات کے بارے میں بیان دینے والے پاپائے روم فرانسیس کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئندہ ایسی خطاؤں سے گریز کریں ۔ انھوں نے پاپائے روم کے بیان کی مذمت کی اور 1915 کے واقعات کا صحیح طریقے سے جائزہ لینے کے لیے دوبارہ ایک کمیشن قائم کرنے کی اپیل کی ۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ہم تاریخی واقعات کو مسخ کر کے پیش کرتے ہوئے انھیں ترکی اور ترک عوام کیخلاف استعمال کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ۔ آرمینی مسئلے پر بحث کے لیے اور 1915 کے واقعات کا صحیح طریقے سے جائزہ لینے کے لیے ہم دوبارہ ایک کمیشن قائم کرنے کی اپیل کرتے ہیں ۔یہ تاریخدانوں کا کام ہے ۔ہم اپنے ریکارڈ میں موجود تمام دستاویزات کو منظر عام پر لانے کے لیے تیار ہیں ۔تاریخدانوں کے کام میں سیاستدان اور مذہبی شخصیات کی مداخلت نقصان دہ ہے ۔ پاپائے روم کو بھی آئندہ اس قسم کے بیانات دینے سے گریز کرنے کی ضرورت ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں