ہلاکتوں کے اس سلسلے کو روکنا ضروری ہے: ایردوان

ہم چاہتے ہیں کہ یمن میں ایک مکمل فائر بندی کو یقینی بنایا جائے: روحانی

230554
ہلاکتوں کے اس سلسلے کو روکنا ضروری ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نےکل ایران کا ایک روزہ دورہ کیا۔

صدر ایردوان اور ایران کے صدر روحانی نے یمن سمیت علاقائی موضوعات ا ور دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات پر تفصیلی بات چیت کی۔
مذاکرات کے دوران صدر ایردوان نے شام میں سینکڑوں افراد کی ہلاکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "اسے قبول کرنا ناممکن ہے ، ہمارا ایک جگہ جمع ہو کر ہلاکتوں کے اس سلسلے کو روکنا ضروری ہے"۔
ایران کے صدر نے بھی یمن کے بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایک مکمل فائر بندی کو یقینی بنایا جائے۔
ایردوان ۔روحانی مذاکرات میں یمن میں امن و استحکام کے قیام کے لئے مشترکہ کاروائیاں کرنے کے موضوع پر بھی اتفاق رائے کیا گیا۔
اس اتفاق رائے کی رُو سے یمن، سعودی عرب اور علاقے کے دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت کے بعد حتمی شکل کے ساتھ ایک میکانزم کو عملی شکل دی جائےگی۔
دو طرفہ مذاکرات کے بعد ترکی۔ایران اعلٰی سطحی تعاون کونسل کے دوسرے اجلاس میں بین الوفود مذاکرات ہوئے۔
اجلاس میں 8 سمجھوتوں اور ایک باہمی اتفاق رائے کے متن پر دستخط کئے گئے۔
صدر ایردوان نے 30 بلین ڈالر کے تجارتی حجم کے لئے دونوں ممالک کے اپنی کرنسی کو استعمال کرنے کا مطالبہ کیا۔
صدر ایردوان نے تہران میں اپنی مصروفیات کے دوران ایران کے دینی رہنما آیت اللہ سید علی خامنائی کے ساتھ بھی ملاقات کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں