ترکی میں 7 جون کے عام انتخابات میں 2 ماہ رہ گئے

پارٹیاں اپنے اسمبلی ممبران کی فہرستیں شام 5 بجے تک ہائی الیکشن کمیشن کو پیش کریں گی

229313
ترکی میں 7 جون کے عام انتخابات میں 2 ماہ رہ گئے

ترکی میں 7 جون کے عام انتخابات میں 2 ماہ رہ گئے ہیں۔

پارٹیاں اپنے اسمبلی ممبران کی فہرستیں شام 5 بجے تک ہائی الیکشن کمیشن کو پیش کریں گی۔
امیدواروں کے تعین کے لئے رجحان کے اندازے، میٹنگز، مصالحتی کمیشن کی کاروائیوں کو مکمل کر لیا گیا ہے۔
اس انتخابی ٹرم میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی میں ایک نئے طریقے کا بھی اطلاق کیا گیا ہے۔
اس طریقے کی رُو سے امیدواروں کے تعین کے دورانیے میں سول سوسائٹیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے اور ترکی بھر میں ایک لاکھ 13 ہزار سوشل سائٹی کے نمائندوں نے ووٹ کا استعمال کیا۔
پارٹی چئیر مین اور وزیر اعظم احمد داود اولو کی زیر قیادت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی میں انتخابی کاروائیاں کل بھی جاری رہیں۔
داود اولو کی زیر قیادت کمیشن نے ہائی الیکشن کمیشن کو پیش کی جانے والی اسمبلی ممبران امیدواروں کی فہرستوں کو آخری شکل دی۔
مرکزی حزب اختلاف پارٹی میں بھی فہرست کی تیاری کی سرگرمیاں جاری رہیں۔
ریپبلکن پیپلز پارٹی نے 29 مارچ کو اوّلین انتخابات کے ساتھ 362 اسمبلی ممبران امیدواروں کا تعین کیا تھا۔
پارٹی نے اسمبلی میں بھی 4 گھنٹے کا اجلاس کیا اور 37 کوٹے کے امیدواروں سمیت 188 امیدواروں کا تعین کیا۔
ریپبلکن پیپلز پارٹی کے چئیر مین کمال کلچدار اولوآج امیدواروں کی فہرست کا اعلان کریں گے۔
نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی بھی کئی روز سے بھاری کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
تمام ابتدائی کاروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد فہرست کو پارٹی چئیر مین دیولت باہچے لی کو پیش کر دی گئی ہے ۔
عوامی ڈیموکریٹک پارٹی عام انتخابات میں پہلی دفعہ پارٹی کی حیثیت سے شامل ہو رہی ہے اور پارٹی کا ہدف 10 فیصد کی حد کو عبور کرنا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں