صدر ایردوان ایران تشریف لے جا رہے ہیں

ایرانی ممبرانِ اسمبلی کو اپنی مقبولیت کے بجائے علاقے میں استحکام اور امن و امان کے قیام کے لیے کوششیں صرف کرنی چاہیے

228445
صدر ایردوان ایران تشریف لے جا رہے ہیں

صدر رجب طیب ایردوان کل ایران کا ایک روزہ انتہائی اہمیت کا حامل دورہ سر انجام دیں گے۔
ایوان صدارت کے ترجمان ابراحیم کالم نے اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ایردوان تہران میں عراق، شام اور یمن میں رونما ہونے والے واقعات کے ناقابلِ قبول ہونے کی ایک بار پھر یاد دہانی کراتے ہوئے اس ضمن میں ایران سمیت خطے کے تمام تر ملکوں پر ذمہ داریاں عائد ہونے کا اظہار کریں گے۔
انہوں نےبعض ایرانی ممبران ِ اسمبلی کی جانب سے ایردوان کے اس دورے کے حوالے سے ایرانی صدر روحانی کو ایک مراسلہ روانہ کرنے کی خبروں کے بارے میں کہا کہ "ایرانی ممبرانِ اسمبلی کو اپنی مقبولیت کے بجائے علاقے میں استحکام اور امن و امان کے قیام کے لیے کوششیں صرف کرنی چاہیے۔"
ایران اور اقوام متحدہ کے پانچ مستقل اراکین سمیت جرمنی کے ساتھ طے پانے والے عبوری جوہری فریم معاہدے کے ترکی کے لیے باعثِ ممنونیت ہونے کی وضاحت کرنے والے کالن نے اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ انقرہ شروع سے ہی اس موضوع کے پُر امن حل کا متمنی ہے۔
صدر ایردوان کے دورہ ایران میں بعض وزراء بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
تہران میں ترکی۔ ایران اعلی سطحی تعاون کونسل کے دوسرے اجلاس میں شرکت کرنے والے ایردوان اپنے ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا ہر پہلو سے جائزہ لیں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں