صدر ایردوان کا بخاری کو تہینتی پیغام

نائیجریا کے نو منتخب صدر محمد بخاری سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرنے والے صدر ترکی نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کا ایک بار پھر اعادہ کیا

223537
صدر ایردوان کا بخاری کو تہینتی پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے نائیجریا میں اختتام الہفتہ منعقدہ صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے محمد بخاری کو ٹیلی فون پر مبارکباد دی ہے۔
بخاری کی نئے عہدے پر کامیابی کے دعا گو ہونے والے صدر ایردوان نے اس ملک میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں بلند سطح کی شراکت اور پُر امن ماحول میں سر انجام پانے پر اپنی مسرت کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس دوران اس امر پر بھی زور دیا کہ ترکی افریقہ کے اہم ترین ممالک میں سے ایک نائیجریا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں خاصی اہمیت دیتا ہے۔
دونوں سربراہان نے ٹیلی فون بات چیت کے دوران ترکی اور نائیجریا کے باہمی تعلقات کو اقتصادیات سمیت تمام تر شعبہ جات میں کہیں زیادہ بلند سطح تک پہنچانے کے معاملے میں پُر عزم ہونے کا مظاہرہ بھی کیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں