صدر رجب طیب ایردوان رومانیہ کے دورے پر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے رومانیہ میں اپنے سرکاری دورے کی مصروفیات کا آغاز بخارسٹ میں ترک شہداء کے قبرستان میں حاضری سے کیا

290862
صدر رجب طیب ایردوان رومانیہ کے دورے پر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے رومانیہ میں اپنے سرکاری دورے کی مصروفیات کا آغاز بخارسٹ میں ترک شہداء کے قبرستان میں حاضری سے کیا۔
اس کے بعد رومانیہ کے صدر کلاوس یوہانیز نے صدارتی پیلس میں سرکاری تقریب کے ساتھ ان کا خیر مقدم کیا۔
دونوں صدور مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
صدر ایردوان اپنی مصروفیات کے دوران رومانیہ کے وزیر اعظم وکٹر پونٹا کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔
نامعلوم فوجی کی یادگار پر حاضری کے بعد صدر ایردوان ترکی۔رومانیہ ٹریڈ فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور رومانیہ میں مقیم ترک کمیونٹی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں