قومی اسمبلی کے امور کا آخری ہفتہ

عام انتخابات سے قبل موجودہ حکومت اپنی آخری کاروائیوں کو اس ہفتے سر انجام دے رہی ہے

287167
قومی اسمبلی کے امور کا آخری ہفتہ

ترک قومی اسمبلی 24 ویں دور کے 5 ویں مقننہ سال کی آخری کاروائیوں کے ہفتے کا آغاز کر رہی ہے۔
جنرل کمیٹی میں ترکی اور جاپان کے مابین جوہری پاور اسٹیشنز کی تیاری کے حوالے سے تعاون قائم کرنے کے بل پر غور کیا جائیگا۔
بعض نئی یونیورسٹیوں کے قیام، بجلی منڈی قانون سمیت بعض قوانین میں ترمیم، پیشہ وارنہ حفظان صحت و سلامتی مسودہ قانون پر بحث بھی اسی ہفتے کی کاروائیوں میں شامل ہو گی۔
قومی اسمبلی میں علاوہ ازیں سیاسی جماعتوں کو کالعدم قرار دیے جانے کے حوالے سے آئینی ترمیم پر بھی غور کیا جائیگا۔
قومی اسمبلی کے آئینی کمیشن میں بروز منگل آک پارٹی کی طرف سے ممبر اسمبلی بننے کی 25 سال کی عمر کی حد بندی کو 18 برس تک کم کرنے کے بارے میں آئینی ترمیم بل پر بحث ہو گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں