ترکی کے عرب ملکوں کے ساتھ اہم معاہدوں کا اطلاق

صدر ترکی ایردوان نے قطر، سعودی عرب اور ترکی زبان بولنے والے ملکوں کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کی منظوری دے دی ہے

285080
ترکی  کے عرب ملکوں کے ساتھ اہم معاہدوں کا اطلاق

صدر رجب طیب ایردوان کی منظوری اور قطر کے ساتھ طے پانے والے فوجی تعاون پر مبنی 4 قوانین کو سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کے بعد نافذ العمل کر دیا گیا ہے۔
صدر ترکی نے قطر کے ساتھ فوجی تربیت، دفاعی صنعت اور قطر کی سر زمین پر ترک مسلح افواج کی تعیناتی پر مبنی تعاون معاہدے سمیت 4 نئے قوانین کی منظوری دے دی۔
جناب ایردوان کی طرف سے منظور کردہ قوانین میں سعودی عرب کے ساتھ دستخط کیا جانے والے کسٹم امور اور تعلیمی تعاون پر مبنی معاہدے سمیت ترک لسان بولنے والے ملکوں کی تعاونی کونسل کے ساتھ طے پانے والے میزبان ملک کے ساتھ پروٹوکول قوانین بھی شامل ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں