صدر باراک اوباما کے خصوصی نمائندے جان ایلن کی ترکی میں مصروفیات

امریکہ کے صدر باراک اوباما کے داعش کیخلاف اتحاد کے خصوصی نمائندے جان ایلن نے ترکی کی خدمات کی بے حد تعریف کی ہے ۔

283810
صدر باراک اوباما کے خصوصی نمائندے جان ایلن کی ترکی میں مصروفیات

امریکہ کے صدر باراک اوباما کے داعش کیخلاف اتحاد کے خصوصی نمائندے جان ایلن نے ترکی کی خدمات کی بے حد تعریف کی ہے ۔ انھوں نے انقرہ میں مجلس نمائندگان کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی میں" امریکہ کی داعش کیخلاف سٹریٹیجی " نامی نشست میں شرکت کی ۔ ترکی کے داعش کیخلاف جدوجہد میں اتحادی قوتوں کیساتھ تعاون سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ قدیم دوست اور حلیف ملک ترکی کیساتھ اس موضوع پر فائدہ مند مذاکرات جاری ہیں ۔ترکی نے اتحادی قوتوں کی امداد کے سلسلے میں اضافی اقدامات کیے ہیں ۔
ترک حکام کیساتھ نہ صرف فوجی معاملات پر غور کیا گیا ہے بلکہ ترکی نے غیر ملکی جنگجووں کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے تشکیل دئیے جانے والے کاروائی گروپ کی صدارت بھی کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ موسم بہار میں شروع کی جانے والی کاروائی سے داعش پر کاری ضرب لگائی جا رہی ہے ۔عراق اور شام میں داعش پر تین ہزار فضائی حملے کیے گئے ہیں ۔متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے اور ان کے تربیتی کیمپوں اور پٹرول کی تنصیبات کو تباہ کیا گیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں